turky-urdu-logo

نامور جرمن معمار کا استنبول میں محل برائے فروخت

ترکی کے شہر استنبول میں  نازی سے فرار ہونے والے معروف جرمن معمار اور شہری منصوبہ ساز برونو توت کا محل 95 ملین  ترکش لیرا  12.8 ملین ڈالرز کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ محل استنبول کی مہنگے ترین علاقے اور باسپورس کے سامنے واقع ہے  ۔ جاپانی فن تعمیر کی طرز پر تعمیر شدہ  یہ  محل خود برونو نے ڈیزائن کیا تھا ۔ محل کا کل رقبہ تقریبا دو ایکڑ ہے۔ محل کا موجودہ مالک نامعلوم ہے۔

برونو نے 1932 میں نازیوں کے اقتدار میں آنے کے بعد جرمنی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔ پہلے برونو سوئٹزرلینڈ گئے اور پھر جاپان چلے گئے۔ بالآخر وہ 1936 میں مستقل طور پر ترکی منتقل ہوگئےاور انہیں  استنبول میں اسٹیٹ اکیڈمی آف فائن آرٹس میں پروفیسر کی حیثیت سے نوکری کی پیش کش کی گئی۔

ترک  یونیورسٹیوں  خاص طور پر انقرہ یونیورسٹی میں نازی جرمنی میں ظلم و ستم سے فرار ہونے والے  یہودی سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کو ملازمت دینے کی تاریخ ہے ۔

1930 میں ترکی نے اسی طرح 130 سے ​​زائد اتعلیم دانوں کی یونیورسٹیوں میں تقرری کی  ۔ ممتاز پروفیسر البرٹ ایکسٹن نے انقرہ یونیورسٹی میں شعبہ پیڈیاٹرک میڈیسن کی بنیاد رکھی۔ یونیورسٹی میں ملازمت کرنے والے  ارنسٹ ریوٹر نے اربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ دریافت کرنے میں مدد کی ، جب کہ فریڈرک فالکے نے فیکلٹی آف زرعی انجینئرنگ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

Read Previous

صدارتی سمفنی آرکسٹرا 3 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا

Read Next

پچیسویں باسٹن ترکش آرٹس اور ثقافت کے ایونٹ کا انعقاد ہوگیا

Leave a Reply