turky-urdu-logo

پاکستان میں پھنسے 250 ہندوستانی وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات کو کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے کم از کم 250 ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ پاکستان کے وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا  27 جون تک مجموعی طور پر 748 ہندوستانی شہری وطن واپس بیھے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 250 مزید ہندوستانی جمعہ کو شمال مشرقی شہر لاہور کے قریب واہگہ باڈر  عبور کریں گے ، اور باقی 248 ہفتہ کو واپس  جائیں گے۔ ہندوستانی شہری ، جن میں سے کچھ کشمیری طلباء جو پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاہور اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے۔ مارچ سے مئی تک ، پاکستان بھی اپنے 400 شہریوں کو ہندوستان سے واپس لایاہے۔

بین الاقوامی پروازیں

پاکستان نے جمعرات کو یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے تمام بین الاقوامی پروازوں کھولنے کی اجازت دے گا۔

سرکاری ریڈیو پاکستان نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ  تمام ایئرلائنز کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے ، اور 26 جون سے 30 جون تک ملک میں 270 پروازوں کی لینڈنگ کی امید ہے۔

Read Previous

نسل پرستی کے خلاف مظاہروں میں قومی یادگاروں کے تحفظ کا فیصلہ، امریکی صدر ٹرمپ

Read Next

کیمپینگ: قدرتی دلکشی وائرس کے منفی اثرات کو ختم کرنے میں مددگار

Leave a Reply