رواں سال وبا نے تمام امریکی رسم و رواج میں تبدیلی پیدا کی ہے اور اس زمن میں 11/9 کی یاد گار ی رسومات بھی نئے انداز میں انجام دی جائیں گئیں۔
دہشت گردی کے ان حملوں کی انیسویں یادگاری تقریب کا انعقاد گیارہ ستمبر کے یادگاری پلازہ اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب ایک کونے میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل ہر سال ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا جا تا تھا جس میں حادثے میں مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں کے رشتے دار ان کے نام لے کر انہیں یاد کیا کرتے تھے جو کہ اس سال نہیں ہو گا۔
نیو یارک میں ہونے والی ان دونوں یادگاری تقاریب میں نائب صدر مائک پینس کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے ، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن پنسلوانیا میں
فلائٹ 93 قومی میموریل میں منعقد کردہ ایک تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
11/9 کے نام سے جانے جانےوالے اس حادثے کی کچھ دورناک تصاویر؛