
پاکستان ایلو منائی اینڈ ممبرز ایسوسی ایشن (PAMDER) نے ترکیہ کی ایک نجی کمپنی اور دوست ایلی ایسوسی ایشن کے تعاون سے قمبر شہداد کوٹ کے ضلع میرو ہان میں سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں تک امداد پہنچائی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ایلو منائی اینڈ ممبرز ایسوسی ایشن کے کنٹری کوآرڈینیٹر طلحہ اوغرلو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں پھنسے متاثرین تک امدادی سامان پہچانے اور انکی مدد کرنے کا کام شروع کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کی ایک این جی او اور ایک نجی کمپنی کے تعاون سے انہوں نے ضلع میروہان میں ضرورت مندوں کے لیے 120 ٹن انسانی امداد پہنچائی جس سے تقریبا 985 خاندانوں کی مدد کی گئی۔
امدادی سامان میں بستر ، خیمے ، باورچی خانے کا سامان اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ 6 ہزار لوگ ان سے مستفید ہو سکیں گے۔
امدادی سرگرمیوں میں مدد کرنے والی کمپنی کے ایک پاٹنر سینان اوزیون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد ہم نے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے امدادی سامان اکھٹا کرنا شروع کیا۔
کمپنی کے ایک اور پاٹنر مروان اوزیون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے لڑنے کی ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جو اپنے ہمسائے کے بھوکے ہونے پر اپنا پیٹ بھر کر سکون سے سو جائے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
میروہان میں تعلیمول قرآن مدرسہ کے چیف پروفیسر منیر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والا سیلاب سخت خطرناک تھا اور اس نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔یہاں تک کہ ہمارا مدرسہ بھی پا نی میں ڈوب گیا تھا۔
ہمارے ترک بھائیوں نے ان مشکل حالات میں ہماری بھر پور مدد کی ہے ، اتنا امدادی سامان آج تک کبھی بھی سیلاب متاثرین کو نہیں دیا گیا ، ہم اپنے ترک بھائیوں کے شکر گزار ہیں ، ہماری دعائیں ہمیشہ انکے ساتھ ہیں۔