turky-urdu-logo

تُرکی کے مشرقی صوبے میں زلزلہ، ایک شخص ہلاک، 18 زخمی

تُرک مشرقی صوبے بِن گول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 اور اس کہ گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔

ٹرکش ڈیزاسٹر ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایک دیہات میں ٹاور گرنے سے ایک گارڈ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ بِن گول کے گورنر آفس کے مطابق زلزلے سے سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئی ٰہیں اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

تُرک نائب صدر، وزیر داخلہ سلیمان اور دیگر وزراء زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور یہاں امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کسی حالت تشویشناک نہیں ہے اور زخمیوں کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے میں 1300 خیمے اور دیگر سازو سامان بھیج دیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد اب تک 46 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ آفٹرشاکس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4 تھی۔ زلزلے سے 10 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 26 گاڑیوں اور 109 ہیلتھ اور ریسکیو ورکرز کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں امدادی کام شروع ہے۔ فوج کے دو جہازوں کو کسی ہنگامی ضرورت پر الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی امداد کی صورت میں فوج کی مدد حاصل کی جا سکے۔

Read Previous

ترکی کا کرد دہشت گردوں کے خلاف شمالی عراق میں آپریشن

Read Next

آسکر جیتنے کے لئے فلموں میں تنوع لازمی قرار ؛ فلم اکیڈمی

Leave a Reply