محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر استنبول سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوںکا امکان ظا ہر کیا ہے ۔ ترک میٹرلوجسٹ کریم اکتان نے موسمیاتی حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ روم کا درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے موسلادھار بارش کی وجہ بن سکتی ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سائبیریا میں برف کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سائبیرین کا احاطہ جتنا وسیع ہوگا، اتنا ہی زیادہ امکان ہے کہ سخت سردی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی بحیرہ روم اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ ابر آلود اور بارش کا امکان ہے ، اور ان علاقوں میں ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اناطولیہ کے شمالی اور مشرقی حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ابر آلود رہے گا انہوں نے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا شدید بارشوں کے دوران سفر کرنے سے گریز کریں ۔
بارش کا یہ سلسہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کا مکان ہے