turky-urdu-logo

آذربائیجان اور آرمینیا کےسربراہان کی براہ راست بات چیت کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان براہ راست بات چیت کے لیے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کو خراج تحسین پیش کیا۔

امریکی دفتر ِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ بلنکن   نے علی یف سے ٹیلی فون پر   رابطہ کیا ہے۔   اعلامیہ کے مطابق بلنکن نے    آذربائیجان  اور آرمینیا کے وزرا  خارجہ اور سربراہان کے مابین  حالیہ  براہ راست مذاکرات سمیت   قابل دوام   امن معاہدے کے   قیام کے لیے  اٹھائے گئے مثبت اقدامات  کو سراہا ہے۔  انہوں نے  آذربائیجان کی جانب سے 17 جنگی قیدیوں کو 4 اکتوبر   کے روز  رہا  کیے جانے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔

وزیر بلنکن کی  جانب سے  صدر علی یف    سے  سلسلہ امن   میں معاونت کے لیے  بر وقت اور قابل ذکر اقدامات   کو جاری رکھنے   کی اپیل   کیے  جانے کی وضاحت کرنے والے   اعلامیہ میں  مندرجہ ذیل   الفاظ کو جگہ دی گئی ہے۔

امریکی وزیر نے  ملکی  سرحدوں کا واضح طور پر تعین   کیے جانے،  رسل و رسائل ،  لا پتہ افراد کی تلاش اور ان کی شناخت،  قیدیوں کے تبادلے اور دیگر معاملات سمیت   اس ضمن میں تمام تر اقدامات   کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پہاڑی قاراباغ   کے مکینوں کے حقوق اورضمانتوں  کے معاملے  میں   بحث کی اہمیت  اور دونوں فریقین کے فائر بندی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے   پائدار امن کے قیام کے واحد راستہ ہونے     پر مذاکرات  ہونے والے کسی معاہدے  پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا   ہے۔

انٹونی بلنکن نے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان سے بھی  ٹیلی فونک  رابطہ قائم کیا اور  امن عمل پر آذربائیجان کے ساتھ کام جاری رکھنے کی اپیل کی ۔

Read Previous

سعودیہ : خواتین کو بغیر محرم عمرہ کرنے کی اجازت مل گئی

Read Next

ترکیہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا امکان

Leave a Reply