TurkiyaLogo-159

پاکستانی آرمی چیف کومتحدہ عرب امارات کاسب سے بڑا اعزاز آرڈر آف دی یونین حاصل

متحدہ عرب امارات کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ‘ آرڈر آف دی یونین ‘ اعزاز سے نوازا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کا سب سے  بڑے اعزاز میڈل آف دی یونین سے نوازا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورے کے دوران امارتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔

امارتی صدر شیخ محمد زاید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ کی روس سے ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم کی دوسری کھیپ لینے کی تردید

Read Next

ترک ساختہ ڈرونز دفاعی نظام میں جدیدت کی راہ ہموار کر رہے ہیں، وزیر ہنگری

Leave a Reply