fbpx
ozIstanbul

وزیر اعظم نے عالمی برادری کو افغانستان پر واضح حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا، وزیر خارجہ پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کووڈ 19 کی وجہ سے ملک کو درپیش چیلنجز، معاشی بحران اور بالخصوص افغانستان پر جس موثر انداز میں نقطہ نظر پیش کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق بھی وزیر اعظم عمران خان نے تفصیل سے بات کی اور ان کے غیر انسانی سلوک کو بے نقاب کیا۔

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم نے عالمی برادری کے سامنے واضح کردیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کی جدوجہد اور قربانیوں کو قابل قدر نگاہ نہیں دیتے اس لیے تذکرہ بھی کم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے معاملے میں واضح حکمت عملی اپنائیں ورنہ وہاں انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

قومی دن کے موقع پر سعودی خواتین فوجی اہلکار پہلی بار پریڈ میں شامل

اگلا پڑھیں

پاکستان : افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے