fbpx
ozIstanbul

پاکستان : افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا

پاکستان نے افغانستان سے پھلوں کی درآمد پرسیلز ٹیکس ختم کردیا۔

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان سےآنے والے سیب کے علاوہ کسی پھل پرٹیکس نہیں لے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ افغانستان کیلئے پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پھلوں کی درآمد پرسیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پھلوں کی درآمدات پرسیلز ٹیکس کو وزیر اعظم کی ہدایات پر ختم کیا گیا ہے۔

پچھلا پڑھیں

وزیر اعظم نے عالمی برادری کو افغانستان پر واضح حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا، وزیر خارجہ پاکستان

اگلا پڑھیں

افغان حکومت کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں اہم تبدیلی کا اعلان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے