turky-urdu-logo

راجر فیڈرر کی گھٹنوں کی سرجری کے باعث 2021 تک ٹینس سے علیحدگی

بیس مرتبہ گرینڈ سلیم سنگلز چیمپئن راجر فیڈرر نے بدھ کے روز کہا کہ چند ماہ کے اندر اندر گھٹنے کے دوسرے آپریشن سے گزرنے کے بعد وہ 2021 تک ٹینس نہیں کھیلیں گے۔

38 سالہ سوئس کھاڑی نے بتایا کہ فروری میں آرتروسکوپک سرجری  سے گزرنے کے بعد چند ہفتے پہلے انھیں اسی طرح کی سرجری کی دوبارہ ضرورت پڑی

فیڈرر ، جن کی آخری گرینڈ سلیم جیت 2018 آسٹریلین اوپن تھی ، نے کہا کہ انہیں اپنی ابتدائی بحالی کے دوران ایک دھچکا لگا ہے۔

38 سالہ فیڈرر نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ، “میں اپنے اعلی سطح پر کھیلنے کے لئے 100 فیصد تیار ہونے کے لیے ضروری وقت نکالنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

میں اپنے مداحوں اور ٹور کو بہت  یاد کروں گا اور میں 2021 سیزن کے آغاز میں سب کو واپس ٹور پر دیکھنے کا منتظر رہوں گا

اس اعلان میں فیڈرر کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائوں کی تجدید کا امکان ہے ، جن کا مردوں کے گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز کا ریکارڈ  ہے۔

فیڈرر ، جنہوں نے پہلی بڑی ٹرافی 2003 میں جیتی، فہرست میں اپنے  حریف رافیل نڈال (19) اور نوواک جوکووچ (17) سے  آگے ہیں۔

Read Previous

نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے بعد ‘گون ودھ دی ونڈ’ فلم کو ایچ بی او سے ہٹا دیا گیا۔

Read Next

ترکی یومیہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے تین گنا زیادہ

Leave a Reply