turky-urdu-logo

ترکی: اپریل میں بے روزگاری 12.8 فیصد رہی، ادارہ شماریات

ترکی میں اپریل میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے۔ سرکاری ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں بے روزگاری 12.8 فیصد رہی جو مارچ کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔

اپریل میں ایسے افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی جن کی ملازمتیں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ختم ہو گئیں تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق نوکریوں سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے اور اب یہ شرح 13.2 فیصد ہو گئی ہے۔ 15 سال اور اس سے زائد عمر کے 38 لاکھ افراد فی الحال بے روزگار ہیں۔ مارچ کے مقابلے میں بے روزگاروں کی تعداد میں چار لاکھ 27 ہزار افراد کی کمی ہوئی ہے۔ نان ایگریکلچر افرادی قوت میں بے روزگاری 0.1 فیصد کم ہو کر 14.9 فیصد رہ گئی ہے۔

Read Previous

ترکی: بے روزگاری میں معمولی کمی، اپریل میں بے روزگاری 12.8 فیصد رہی، ادارہ شماریات

Read Next

امریکہ نے بھی پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی

Leave a Reply