turky-urdu-logo

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے رومی و اقبال پر بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا آغاز


لاہور:
یونیس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے اقبال اکیڈمی پاکستان کے ساتھ فکری و ثقافتی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں یونیس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں نے لاہور میں اقبال اکیڈمی پاکستان کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیق سے ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران “بین الاقوامی کانفرنس بر موضوع مولانا جلال الدین رومی اور علامہ محمد اقبال” کے انتظامی اور فکری پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ کانفرنس دسمبر 2025ء میں منعقد کی جائے گی، جس میں ترکیہ، پاکستان اور دیگر ممالک کے ممتاز محققین و دانشور شرکت کریں گے۔


یونیس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، اس کانفرنس کا مقصد رومی اور اقبال کی مشترکہ فکری و روحانی میراث کو اجاگر کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و علمی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔


یاد رہے کہ یونیس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان میں ترکی زبان و ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ فکری و تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے عوام کو قریب لانے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان 24 استعمال شدہ یورو فائٹر ٹائفون طیاروں کی خریداری پر بات چیت کے لیے قطر روانہ —

Read Next

استنبول میں پاکستان-افغانستان مذاکرات کا دوسرا دور: عارضی جنگ بندی کو دائم امن میں تبدیل کرنے کی کوشش

Leave a Reply