turky-urdu-logo

دنیا بھر سے آرمینیا کی جارحیت کی مذمت، تمام ممالک کا آذربائیجان سے اظہار یکجہتی

دنیا بھر سے آرمینیا کا آذربائیجان پر حملے کی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔ تمام ممالک نے آذربائیجان کی حمایت کرتے ہوئے آرمینیا کو اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان نے آرمینیا سے نیگورنو کاراباخ کا علاقہ خالی کرنے اور اس کا قبضہ واپس آذربائیجان کو دینے پر زور دیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آرمینیا سے جنگی حملے بند کرنے اور مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان نے جنگ کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

افغانستان نے کہا ہے کہ نیگورنو کاراباخ آذربائیجان کا علاقہ ہے لہٰذا آرمینیا اس علاقے کو خالی کرے۔

جرمنی نے کاراباخ کے علاقے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے دونوں ممالک کے صدور سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے جنگی حملے بند کرنے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی منسک گروپ کے ذریعے سفارتی سطح پر بات چیت کے حق میں ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں سے معاملے کا پُر امن حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

روس نے بھی دونوں ملکوں سے جنگی حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک آرمینیا یا آذربائیجان کو اسلحہ فراہمی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں اس سے جنگ تیز ہو جائے گی۔

روسی صدارتی ترجمان دیمرتی پیسکوو نے کہا کہ صدر ولاد میر پیوٹن ترکی، آرمینیا اور آذربائیجان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

Read Previous

انتلیاسپور نے دینیزلسپور کو 1-0 سے شکست دے دی

Read Next

موسلادھار بارش اور اولوں نے استنبول میں زندگی کو مشکل میں ڈال دیا

Leave a Reply