turky-urdu-logo

ترکی: مختلف منصوبوں کے لئے عالمی بینک نے 6.7 ارب ڈالر فنڈز فراہم کئے

عالمی بینک نے 2020 میں مختلف منصوبوں کے لئے ترکی کو 6.7 ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 9 منصوبوں کے لئے 2.5 ارب ڈالر فراہم کئے گئے۔

گذشتہ سال 2020 میں عالمی بینک نے ترکی کے 21 منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے 6.7 ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کئے۔

ان منصوبوں سے ترکی نے گیارہویں نیشنل ڈیولپمنٹ پلان کو مکمل کیا۔ ترکی کو تمام فنڈنگ عالمی بینک کے "بینکس کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک” کے تحت دی گئی۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا پر قابو پانے کے پانچ منصوبوں کے لئے بھی عالمی بینک نے ترکی کی مدد کی۔

ترکی میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اگستے تانو کاوْمے نے کہا کہ رواں سال بھی ترکی کو مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے تاکہ ترکی اپنے سرکاری اداروں کی تنظیم نو کر سکے اور انہیں سماجی و معاشی میدان میں بہتر کارکردگی کے لئے تیار کر سکے۔

Read Previous

فٹ بال: باساکشیرکو گالسترائےکلب سے شکست کا سامنا

Read Next

ترکی کے 5 بہترین ڈرامے

Leave a Reply