موسم سرما کی آمد کا اعلان۔ ترکیہ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی واقع ہونے کے ساتھ کچھ جگہوں پر بارش ہوئی۔جبکہ کچھ علاقوں میں موسم خزاں کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔
شمال مشرقی صوبے اردہان میں، جو اپنی "منجمد” جھیل چلدیر کے لیے مشہور ہے، ہفتے کے روز بوندا باندی شروع ہوئی اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ وسطی اردہان کے آس پاس کی پہاڑیوں اور کیسر پہاڑی ہفتہ اور اتوار کو برف سے ڈھکی ہوئی تھیں۔ بلبلان، اردہان اور آرٹوین صوبوں کے درمیان بلند مقامات برف سے ڈھک چکے ہیں۔ اور دھند کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ کارس، جو مشرقی ترکیہ کے سرد ترین مقامات میں سے ایک ہے، جزوی طور پر برف سے ڈھک گیا ہے کیونکہ اتوار کو دو دن کی چھٹ پٹ بارش برف باری میں تبدیل ہو گئی ہے۔ برف باری اور درجہ حرارت میں کمی کے بعد مقامی لوگوں نے سردیوں کےروایتی چولہے لگانے شروع کر دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بحیرہ اسود کے کنارے واقعے رائز کا ایک صوبہ جو اپنے پہاڑی علاقوں اور برساتی آب و ہوا کے لیے جانا جاتا ہے، سرد موسم اور بارش کا شکار ہو گیا جبکہ برف باری نےپہاڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جہاں ایک ہی دن میں3سے6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔نتیجتاً موسم سرما کی باقاعدہ آمد کا اعلان کرتے ہوئے سمیسٹال اور دیگر پہاڑی علاقوں میں مقامی لوگوں کے لیے، یہ جشن منانے کا موقع تھا ۔چنانچہ انہوں نے موسم کی پہلی برف باری کا استقبال کرنے کے لیے روایتی مقامی لوک رقص "ہورون” پیش کیا۔
