ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے کرد میں جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترک وزیر صحت نے بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جہاں آگ نے جنگلات کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
وزیر صحت کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 12 افراد ہلاک اور 75 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے جب کہ آگ لگنے سے سیکڑوں جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
