turky-urdu-logo

عالمی ادارہ صحت کا جنگ بندی کے بعد روزانہ 500 سے 600 امدادی ٹرک غزہ بھیجنے کا منصوبہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ، جنگ بندی کے نفاذ کے بعد غزہ میں روزانہ 500 سے 600 امدادی ٹرک بھیجنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مغربی کنارے اور غزہ کے نمائندے، رچرڈ پیپرکورن نے بتایا کہ ، ہماری امداد اتوار سے شروع ہوگی، اور ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ، اگلے چند ہفتوں کے دوران روزانہ 500 سے 600 ٹرک غزہ میں پہنچیں، جو پچھلے مہینے کے دوران روزانہ 40 سے 50 ٹرکوں کے مقابلے میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔
پیپرکورن کا کہنا تھا کہ، امدادی عمل کی ترجیحات میں خوراک، پانی، طبی سامان، ایندھن اور اسپتالوں کے لیے جنریٹرز کے پرزے شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ، غزہ کے شمال اور جنوب میں امداد کی تقسیم کے لیے بند سرحدی راستوں کو کھولنا ضروری ہے۔
پیپرکورن نے غزہ کی سلامتی کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ، غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے سیاسی اور سلامتی کے مسائل کا فوری حل ضروری ہے۔ ہمیں تیز، بلا روک ٹوک اور محفوظ رسائی کی ضرورت ہے، تاکہ امداد کو غزہ کے تمام حصوں تک پہنچایا جا سکے”
غزہ کے تباہ شدہ صحت کے نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے، پیپرکورن نے عالمی برادری اور عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا کہ، وہ صحت کے نظام کی بحالی کے لیے لچکدار فنڈز فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ، غزہ کے لیے فلسطینی قیادت کے مدد درکار ہے، تاکہ مقامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
ان کا ،مزید کہنا تھاکہ، غزہ میں صحت کے نظام کی بحالی کے لیے 10 ارب ڈالرز درکار ہیں اور جنگ بندی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول ضروری ہے۔
پیپرکورن نے کہا کہ، امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےتمام سرحدی راستوں کے ذریعے امداد کی بلا روک ٹوک رسائی، غزہ کے عوام کی آزاد اور محفوظ نقل و حرکت، انسانی امداد اور صحت کی سہولیات کا تحفظ، بین الاقوامی انسانی فلاحی عملے کے لیے ویزوں کی جلد منظوری ، صحت کی سہولیات کی بحالی، سڑکوں کی مرمت، ملبے کی صفائی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کی ضرورت ہے۔

Read Previous

اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

Read Next

فلسطینی اتھارٹی غزہ کی مکمل ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہے: فلسطینی صدر

Leave a Reply