Turkiya-Logo-top

فلسطینی اتھارٹی غزہ کی مکمل ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہے: فلسطینی صدر

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینی صدر ، محمود عباس نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ، فلسطینی اتھارٹی غزہ پٹی میں مکمل ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ، صدر عباس کی ہدایت پر فلسطینی حکومت نے غزہ میں مکمل ذمہ داری سنبھالنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ان تیاریاں میں بے گھر افراد کی واپسی، بنیادی خدمات کی فراہمی، سرحدی گزرگاہوں کا انتظام اور جنگ زدہ علاقے کی تعمیر نو شامل ہیں۔
2007سے غزہ پر حماس کا مکمل کنٹرول ہے، جبکہ اس کی حریف تنظیم فلسطینی اتھارٹی ، فتح کی قیادت میں مغربی کنارے کا انتظام سنبھالتی ہے۔
حماس نے 2006 کے آخری فلسطینی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اس جنگ کے دوران اشارہ دیا کہ، وہ جنگ کے بعد غزہ کا انتظام چلانے کی خواہاں نہیں ہے۔حماس کے ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ، وہ غزہ کے شہری معاملات کسی فلسطینی ادارے کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیل نے جنگ کے بعد کے غزہ کے انتظام کے حوالے سے کوئی حتمی مؤقف نہیں اپنایا، لیکن حماس اور فلسطینی اتھارٹی دونوں کے کردار کو مسترد کیا ہے۔وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام بارہا حماس اور فلسطینی اتھارٹی دونوں کی غزہ پر حکمرانی کی مخالفت کر چکے ہیں۔
دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ، غزہ کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے سپرد ہونا چاہیے جبکہ، فلسطینی رہنماوں کا کہنا ہے کہ، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی خود کریں گے ، کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

Read Previous

عالمی ادارہ صحت کا جنگ بندی کے بعد روزانہ 500 سے 600 امدادی ٹرک غزہ بھیجنے کا منصوبہ

Read Next

مصر-رفح بارڈر کراسنگ کا دوبارہ آغاز ختمی مراحل میں داخل

Leave a Reply