
عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ترک وزیر صحت کو مدعو کر لیا۔
وزارت کے مطابق ترک وزیر صحت فرحتین کوکا عالمی ادارہ صحت کے چیف ٹیڈروس ادانوم کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
ملاقات میں ترکی کی وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ خصوصا ہیلتھ کئیر ورکرز کی حفاظت کو یقینی کیسے بنایا جائے اور کامیاب ویکسیسن مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فرحتین کوکا کی مسلسل جد وجہد اور عالمی سطح پر ہیلتھ کئیر ورکزر کی قریانیوں کو اجاگر کرنے کا ہی نتیجہ ہے کہ 2021 کو بین الااقوامی سطح پر ہیلتھ ورکرز سے منسوب کیا گیا ہے۔