turky-urdu-logo

ڈبلیو ایچ او: مقبوضہ فلسطین میں 2 لاکھ فلسطینیوں کو طبی امداد کی ضرورت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردارکیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مسلح تنازع کے بعد 2 لاکھ فلسطینیوں کو مختلف النوع طبی امداد کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحر متوسط ریجن کے عہدہ دار ریک پیپرکورن نے کہا ہے کہ عالمی ادارے نے فلسطینیوں کی طبی معاونت کے لئے اپنی کاوششیں تیز کردی ہیں۔

غزہ میں 77ہزار سے زیادہ افراد اپنے مکانات تباہ ہونے سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 30 مراکز صحت مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں صورت حال بہت تشویش ناک ہے، ڈبلیوایچ او کو اس پر سخت تشویش لاحق ہے۔

غزہ میں بلاتعطل ضروری امدادی اشیاءپہنچائی جانی چاہییں اور جس کسی مریض کو بھی غزہ سے باہر لے جانے کی ضرورت پڑے اسےاجازت دی جائے۔

تنازع سے متاثرہ بہت سے افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے اور انھیں کورونا وائرس سمیت صحت کے مختلف خطرات کا سامنا بھی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں واقع ہوئیں جن میں اکثریت فلسطینی شہریوں کی ہیں۔

Read Previous

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے مزید 4 کھلاڑیوں کو ویزے جاری

Read Next

فلسطینی سماجی کارکن کی گرفتاری اسرائیل کو بھاری پڑ گئی

Leave a Reply