fbpx
ozIstanbul

واٹس ایپ محفوظ بنانے کے لیے کون سا نیا فیچر متعارف کیا جا رہا ہے؟

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ان دنوں ایک مخصوص فیچر فلیش کال  پر کام کررہا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ پر جلد لاگ ان ہونے کی سہولت فراہم کرے گا۔

فی الحال واٹس ایپ پر لاگ ان ہونے کے خواہش مند صارفین کو  ان کے نمبر پرکمپنی کی جانب سے تصدیق کے لیے  6 ہندسوں کا کوڈ بھیجا جاتا ہے لیکن اب کمپنی اس تصدیق کے لیے فلیش کال فیچر پر کام کررہی ہے۔

اس فیچر کے بعد صارفین کو 6 ہندسوں کے کوڈ کے ذریعے کی جانے والی تصدیق کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

فلیش کال فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو تصدیق کے لیے کال کی جائے گی کہ آیا آپ کے فون لاگ کے آخری 6 نمبرز آپ کو دیے گئے 6 ہندسوں کوڈ کے برابر ہیں، بعد ازاں کال خودکار طریقے سے ختم ہوجائے گی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فون نمبر ہمیشہ مختلف ہوگا لہٰذا صارفین اس طریقے کار میں کسی قسم کی کوئی چالاکی نہیں دکھاپائیں گے۔

مذکورہ فیچر کو فعال بنانے کے لیے استعمال کنندہ کی جانب سے واٹس ایپ کو فون کال کے لاگ تک رسائی دینا ضروری ہوگی جس کے بعد واٹس ایپ خود ہی کال وصول کرکے صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی تصدیق کردے گا۔

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق فلیش کال فیچر واٹس ایپ کے ورژن 2.21.11.7. پر موجود ہے۔

پچھلا پڑھیں

ترک خواتین نے اٹلی میں ہونے والی ویمنزوالی بال نیشینز لیگ میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی

اگلا پڑھیں

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے مزید 4 کھلاڑیوں کو ویزے جاری

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے