turky-urdu-logo

واٹس ایپ نے اکاونٹ تصدیق کروانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

جب آپ کا پرانا فون خراب ہوجائے یا ویسے ہی نیا اسمارٹ فون خرید لیں اور اس پر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ری اسٹور کریں تو ایپ اس کی تصدیق کے لیے 6 ہندسوں کا کوڈ ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجتی ہے۔

تاہم کمپنی کی جانب سے اب اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جارہا ہے جسے فلیش کال کا نام دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کرنے والی سائٹ فیس بک کی زیرملکیت ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اس نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔

یہ فیچر ایس ایم ایس کوڈ کی جگہ ایک فون کال کا آپشن فراہم کرے گا جو اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا۔

آسان الفاظ میں واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو ایک مختصر کال کی جائے گی اور ختم کردی جائے گی، درحقیقت صارف کو تو کال اٹھانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اس بارے میں تو ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

تاہم جب بھی اسے متعارف کرایا جائے گا وہ اینڈرائیڈ صارفین تک ہی محدود ہوگا کیونکہ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں ایپس کو کال ہسٹری پڑھنے کی اجازت تنہیں۔

اگرچہ ایپ کو آئی فونز یا آئی پیڈ پر کال لاگ تک رسائی ہوتی ہے تاکہ آخری انٹری کا موازنہ کرسکے مگر وہ اس ڈیٹا کو کہیں اور استعمال نہیں کرسکتی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام میں بھی ایک فیچر کی آزمائش ہورہی ہے جس میں ویریفکیشن کوڈز کو ایس ایم ایس کی بجائے واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔

واٹس ایپ میں اس نئے فیچر کا انکشاف اس وقت ہوا ہے جب حالیہ دنوں میں اس میسجنگ ایپ میں کافی کچھ ہوا ہے۔

کمپنی نے پہلی بار تصدیق کی کہ اس کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کے تحت اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وت استعمال کیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسج کو پلے بیک کرنے کی رفتار بڑھانے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا۔

Read Previous

برطانیہ کے سائنسدانوں نے کورونا الارم بنانے کا اعلان کر دیا

Read Next

ترکی کے زرمبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے؛ ایردوان

Leave a Reply