turky-urdu-logo

وہ کونسا نیا فیچر ہے جس پر واٹس ایپ کام کر رہا ہے؟

آجکل واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں رنگ تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ صارفین اس نئے فیچر کی مدد سے چیٹ باکس کے رنگ تبدیل کر سکیں گے اور اسکے علاوہ  چیٹ کی اسکرین پر گہرے  سبز رنگ کے شیڈ کا انتخاب کر سکیں۔

واٹس ایپ نے ابھی تک اس فیچر کو متعا رف کروانے کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

واٹس ایپ انتظامیہ آجکل   نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کر رہی ہے، اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ اطلاع ملی تھی  کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے  جس کے ذریعے صارفین وائس میسج کی پلے بیک اسپیڈ کو تبدیل کر سکیں گے۔

Read Previous

فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا

Read Next

پاکستانی اداکار کی ارطغرل کے اداکاروں سے خصوصی ملاقات

Leave a Reply