fbpx

پاکستانی اداکار کی ارطغرل کے اداکاروں سے خصوصی ملاقات

پاکستانی ادا کار عمران عباس  اور ارطغرل  غازی میں  حلینہ کا کردار  ادا کرنے والی ترک  اداکارہ برچن عبداللہ  کی  ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور انسٹا گرام پر استنبول  شہر کی خوبصورت تصاویر شئیر کر رہے ہیں۔

عمران عباس کی جانب سے ترک اداکارہ برچن کے ہمراہ ملاقات کی تصاویر بھی انسٹا گرام پر شئیر کی گئی۔

عمران عباس  کا کیپشن میں کہنا تھا کہ” شوٹنگ سے قبل ہوئی عام گفتگو”۔

اس کے جواب میں برچن نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ” بہت اچھی بات چیت” کے کیپشن کے ساتھ تصویر  شئیر کی۔

عمران  عباس کی اس پوسٹ  سے یہ ظاہر ہوتا کہ پاکستانی فنکار ترکی ،کسی شوٹ کے سلسلے میں گئے ہیں مگر یہ شوٹ کس بارے میں  ہےاس بات کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس پوسٹ کے بعد عمران عباس کے فین  یہ جاننے کے لیے بے قرار ہیں کہ آخر کس  پروجیکٹ کی شوٹنگ چل رہی ہے۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

وہ کونسا نیا فیچر ہے جس پر واٹس ایپ کام کر رہا ہے؟

اگلا پڑھیں

ترکی :وائرس کو ہرانے کی کوشش جاری ،16 ملین افراد کو ویکسین لگا دی گئی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے