turky-urdu-logo

ترکیہ سے مہنگائی کا نام و نشاں مٹا دیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں درمیانی مدت کے پروگرام کی نقاب کشائی کی۔

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ معیشت میں ایک زیادہ طاقتور، زیادہ محفوظ اور زیادہ خوشحال ترکیہ کی طرف پہلا روڈ میپ درمیانی مدت کے پروگرام کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے بنیادی اصولوں، پالیسیوں اور اہداف کو بانٹتے ہوئے کسی بھی مسئلے کو نظرانداز نہیں کیا ہے۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ بنیادی اہمیت کے اصلاحاتی اقدامات کا تعین سات اہم شعبوں میں کیا گیا ہے جن میں ترقی، تجارت، قیمتوں میں استحکام، مالیاتی استحکام، انسانی سرمایہ، روزگار، سبز اور ڈیجیٹل تبدیلی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پبلک فنانس، اور کاروبار اور سرمایہ کاری کا ماحول شامل ہیں۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام کے تحت آنے والی مدت میں اقتصادی ترقی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کانیٹو کے سربراہ سے بحیرہ اسود اناج معاہدے کی بحالی پر تبادلہ خیال

Read Next

صدر ایردوان کی الجزائر کے وزیر خارجہ سے ملاقات

Leave a Reply