turky-urdu-logo

ترکیہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہے ، حلوصی آقار

وزیر دفاع حلوصی آقار نے ازبک ہم منصب  بخودیر قربانوف سے انقرہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد مشرکہ پریس کانفرنس میں ترک وزیردفاع نے  بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کا واحد ہدف دہشت گرد ہیں ہم آخری دم تک دہشت گردی کے خلاف لڑتارہے گا  اور اس  لڑائی  کو بغیر کی  رکاوٹ کے جاری رکھےگے۔ ہمارے دوست اوراتحادیوں اور بات چیت کرنے والے ممالک کو اس معاملے پر ہمارے موقف کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔  ہماری لڑائی صرف دہشت گرد  تنظیموں کے خلاف ہے

وزیر دفاع نے  پریس کانفرنس میں یہ بھی  کہا  ترکیہ اور ازبکستان کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات اور  علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا  اور کہا  کہ فوجی تعلیمی تعاون کے امور کےساتھ ساتھ ہم دفاعی صنعت میں اہم پیش رفت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور  آنے والے عرصے میں یہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے

ازبک وزیر دفاع بخودیر قربانوف نے کہا کہ ترکیہ دفاعی صنعت  کے حوالے سے دنیا کے سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے ۔ اور اس شعبے میں تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی

Read Previous

او آئی سی حلال ایکسپو کل سے استنبول میں شروع

Read Next

ترک خاتون اول کی یونیسیف ترکیہ کے نمائندے سے ملاقات

Leave a Reply