Turkiya-Logo-top

ہم صنعت سے لے کر زراعت تک، سائنس سے لے کر کھیلوں تک ہر شعبے میں اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر ایردوان

صدر ایردوان کی استنبول میں  یونی آق فیسٹ میں شرکت۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم صنعت سے لے کر زراعت تک، سائنس سے لے کر کھیلوں تک ہر شعبے میں اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہم نے اپنے نوجوانوں کو نہ صرف سائنس، ٹیکنالوجی ، کھیل اور فنون میں مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے کام کیا ہے بلکہ انہیں آنے والے وقت کے لیے بھی تیار کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔

ہم ترکیہ کی صدی کو اپنے نوجوانوں کے سپرد کریں گے، جو ہماری قوم کے صدیوں پرانے خوابوں کو پورا کریں گے۔

صدر ایردوان  کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان وہ مضبوط پل ہیں جسکے راستے سے ترکیہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے گا۔

ہم اپنے نوجوانوں کے ساتھ "ترکیہ کی صدی” میں قدم رکھنےکےلیے تیار ہیں۔

Read Previous

جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری نے پاکستان کیلیے 9 ارب ڈالر سے زائد کا اعلان کر دیا

Read Next

سعودیہ: عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم، کورونا سے پہلے کا حج کوٹا بحال

Leave a Reply