turky-urdu-logo

ہمیں خلائی مسائل میں قوموں کے طور پر نہیں بلکہ انسانیت کے لیے کام کرنا چاہیے،ترک اہلکار

ترک خلائی ایجنسی کے سربراہ کے مطابق خلا سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے ہمیں قوموں کے طور پر نہیں بلکہ انسانیت کے لیے کام کرنا چاہیے اور اسی نظریے کے پیش نظر ترکی نے پہلے ہی کئی منصوبوں میں 7 ممالک کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے۔

سردار حسین یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی کے قومی خلائی پروگرام (این ایس پی) کے مناسب نفاذ کے ذریعے نہ صرف ترکی بلکہ پڑوسی ممالک اور خطوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

یلدرم نے ٹی یو اے کے قیام کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ : اس نظریے کے فائدوں میں چیلجنگ اور پرامن اہداف کا اشتراک کرکے عا لمی شراکت داری پیدا کرنا شامل ہے، اجتماعی اور انفرادی کوششوں کے ذریعے معاشرے اور خاص طور پر نوجوان نسلوں کو متاثر کرنا اور اقتصادی توسیع اور کاروبار کے نئے واقع کو فعال کرنا بھی اسی مشن کا حصہ ہے۔

یلدریم کا کہنا تھا کہ ٹی یو اے کا مقصد بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا، انسانیت کے سب سے بڑے چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا، نئی دو طرفہ شراکت داریوں کو قائم کرنا اور موجودہ کو وسعت دینا ہے۔

یلدرم کا کہنا تھا کہ ٹی یو اے نے خلائی معاملات میں آذربائیجان ، ہنگری ، یوکرین ، قازقستان، جاپان اور میکسیکو کے سرکاری اداروں کے ساتھ کئی معاہدے طے کیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ، روس اور چینی اداروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سے ہمیں متحرک اور ابھرتی ہوئی خلائی معیشتوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی اہم ترین تجارتی اور سائنسی کوششوں میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کا موقع ملے گا۔

Read Previous

پاکستان کا ڈرائیوان میوزک کانسرٹ کیٹگری میں عالی ریکارڈ قائم

Read Next

انقرہ: بنگلادیشی رہنما شیخ مجیب کا مسجمہ نصب، بنگلادیشی وزیر خارجہ کی شرکت

Leave a Reply