turky-urdu-logo

ہم پناہ گزینوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کو مسترد کرتے ہیں : صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ جس نے ہمیشہ انسانیت اور ہمسائیگی کا اپنا فرض ادا کیا ہے، پناہ گزینوں کی اپنے وطن میں محفوظ، رضاکارانہ اور باعزت واپسی کی حمایت کرتا ہے، اور یہ  اس کے لیے ضروری منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

صدر  ایردوان  20 جون  عالمی یوم  مہاجرین کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

دنیا کے مختلف مقامات  پر  انسانوں کے  دہشت گردی، تصادم ، خانہ جنگی، فاقہ کشی اور قحط  کے باعث نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے  پر زور دینے پر ایردوان نے کہا کہ غیر قانونی  نقل مکانی اور مہاجرین کے معاملے  پر ہمارا موقف ، ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ  انسانوں کی زندگیوں اور وقار کا تحفظ کرنا ہے۔ ہم صدیوں سے  بلا کسی تفریق کے  ظلم سےوستم  سے راہ فرار اختیار کرنے والوں  کو  پناہ دینے والی ہماری قوم،  نے اسی  ضمیر  کا مظاہرہ  شام سے یوکرین  تک ہمارے خطے میں  رونما ہونے والے بحرانوں کے سامنے  بھی پیش کیا ہے۔ انسانیت اور ہمسایہ گیری  کا ہمیشہ  مظاہرہ کرنے والا ترکیہ ، پناہ گزینوں کو با حفاظت، رضاکارانہ اور با وقار طریقے سے  مادر وطن کو واپسی   میں تعاون فراہم کر رہا ہے ، یہ اس  ضمن  میں لازمی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  عالمی معاشرے کو خاص کر  خود کے علاوہ ہر کسی کوانسانی حقوق اور ڈیموکریسی  کا درس دینے والے ممالک   کو اب  اس ذمہ داری کا احساس دلانا شرطیہ ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ مہاجرین  کے مسئلے  کو ہجرت اور جبراً ملک بدری کا موجب بننے والے حالات  کو صحیح کرنے  کے ساتھ  ہی ممکن بن سکتا ہے۔

Read Previous

پاکستان: ترک سفارتخانے کا تارکین وطن کے سانحے پرپاکستان  سے تعزیت کا اظہار

Read Next

آذربائیجان میں شاندار میزبانی، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا اسلام آباد میں آذربائیجانی سفیر کو خصوصی خراجِ تحسین

Leave a Reply