جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ترک سفارت خانے میں ایک تقریب کے دوران ترک نائب وزیر خارجہ یاسین اکرام سیریم نے کہا کہ بیرون ملک ترک ووٹرز کے اپنے جمہوری حقوق کے استعمال کے لیے جو
ضروری ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔ ہم نے آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں بیرون ملک ووٹرز کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔
بیرون ملک مقیم ترک عوام 14 مئی کو فیئر گراؤنڈ میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ۔
دریں اثناء بیرون ملک ووٹروں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ترکیہ سرحدی گیٹ پر بھی کام شروع کر دیا گیا۔
قرقرایلی صوبائی الیکشن بورڈ نے بلغاریہ کی سرحد سے ترک افراد کے لیے ووٹنگ سسٹم مکمل کر لیا۔ووٹرز 27 اپریل سے بلغاریہ میں ووٹ ڈال سکیں گے ۔
خیال رہے کہ تقریباً 6.5 ملین ترک شہری بیرون ملک مقیم ہیں، جن میں 5.5 ملین سے زائد مغربی یورپی ممالک میں مقیم ہیں۔
ترک صدارتی انتخابات 14 مئی کو ہونگے ۔اگر کوئی بھی صدارتی امیدوار صدارتی انتخاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا تو 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں بیرون ملک مقیم ترک شہری 20 سے 24 مئی تک ووٹ ڈال سکیں گے۔
