صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئر مین رجب طیب ایردوان نے ریز میں ریلی سے خطاب کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ مل کر، ہم نے ترکیہ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیوں کو متعارف کرایا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر 21 سالوں میں وہ کام کیا جو ہم سے پہلے 70 سالوں میں نہیں ہو سکا۔

ہم نے مل کر اپنے ملک کو کئی طوفانوں سے محفوظ ساحلوں تک پہنچایا۔

ہم نے مل کر اپنے اتحاد اور یکجہتی کے خلاف دہشت گرد تنظیموں کے غدارانہ حملوں کو پسپا کیا۔

ہم اب ہم اس طاقت کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں جو ہم نے گزشتہ 21 سالوں میں اپنی کامیابیوں سے حاصل کی ہے۔

