turky-urdu-logo

ہم  ترک زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صدر ہنگری

ہنگری کی صدر کتالین نوواک ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے بعد جنوبی ترکیہ کے  زلزلے سے  متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے  ٹوئٹر میں پیغام دیتے ہوئے کہا میں آج ہزاروں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی ہے جس کے پیارے اس زلزلے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ ہنگری اور اس کی عوام ترکیہ کی اس مشکل وقت میں ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس زلزلے سے نا صرف ترکیہ کو متاثر کیا  بلکہ تمام دنیا اس زلزلے سے متاثر ہوئے۔  ہم  ترکیہ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ میں یہاں ہنگری کی صدر کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک ماں کی حیثیت سے یہاں موجود ہوں اور اس غم کو اسی طرح محسوس کر رہی ہوں۔ جیسے ایک ماں اپنی اولاد کا غم محسوس کرتی ہے۔ ہنگری صدر  نے حطائے میں اس پانچ سالہ بچے سے بھی ملاقات کی جسے ہنگری ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے زندہ نکالا تھا۔

خیال رہے کہ فروری میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے ریسکیو ٹیمیں  ترکیہ مدد کرنے پہنچ گئی تھی۔ ہنگری کی ریسکیو ٹیم نے حطائے میں 35  افراد کو ملبے کے تلے سے زندہ نکالا تھا۔

واضح رہے کہ ہنگری صدر تین روزہ دورے پر ترکیہ تشریف لائی تھی۔ دورے میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی اور دو طرفہ باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

Read Previous

حالیہ زلزلے سے ترکیہ کی 20 فیصد زرعی پیداوار کو نقصان پہنچا، زراعی تنطیم اقوام متحدہ

Read Next

متحدہ عرب امارات نے ترکیہ اور شام کو 9 ہزار ٹن امداد فراہم کی

Leave a Reply