turky-urdu-logo

ترکیہ مہنگائی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں پر قابو پانے کے لیے پرعزم اقدامات کر رہا ہے،صدر ایردوان

آق پارٹی کے صوبائی سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی زندگیوں میں مہنگائی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کے لیے پرعزم طریقے سے  اقدامات کر رہے ہیں اور ہم نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کے مثبت نتائج دکھنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 6 فروری کے زلزلوں کے زخموں کو مندمل کرنا ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ان زلزلوں کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے، جنہیں صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے۔

ہم بلاتعطل اس وقت تک کام کریں گے جب تک کہ ہم زلزلہ زدہ علاقے میں اپنے ہر شہری کے مادی نقصان کی تلافی نہیں کر لیتے۔

جیسا کہ ہم نے اپنی قوم سے وعدہ کیا ہے کہ اللہ کے حکم سے ہم پہلے ایک سال میں 319 ہزار مکانات کی تعمیر مکمل کر کے ان کے مالکان کے حوالے کر دیں گے۔

 

Read Previous

ریاست کے تمام ذرائع کو زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے متحرک کر دیا ہے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ میں فرانس کی پہلی خاتون سفیر

Leave a Reply