صدر رجب طیب ایردوان نے ترک ایکسپورٹرز اسمبلی کے 29ویں اجلاس اور چیمپیئنز آف ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس بار ہم ان لوگوں کے حوصلے پست کریں گے جو ترکیہ کو سیاسی اور اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ پچھلے 20 سالوں میں قائم کردہ تعلیم، ہیلتھ، نقل و حمل، مواصلات، توانائی، صنعت اور ٹیکنالوجی کے مضبوط انفراسٹرکچر کی بدولت ہم دنیا کے بہترین پیداوار ی اور برآمدی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہیں ۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہماری برآمدات کا حجم نہ صرف رقم کے لحاظ سے بلکہ یونٹ ویلیو کے لحاظ سے بھی بڑھ رہا ہے ۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہم بتدریج اعلی اضافی قیمت کے ساتھ برآمد کرنے کے اپنے ہدف کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ترکیہ کی نمو کا نصف حصہ ہماری برآمدات پر منحصر تھا۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ہم سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کی بنیاد پر اپنے ملک کو ترقی دینے کے اپنے ہدف کی طرف مضبوط قدموں کے ساتھ چل رہے ہیں۔
