ozIstanbul

28 سالہ ترک خاتون بائیک ایمرجنسی پیرامیڈک کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

28سالہ صبیحہ سوزر، شمال مغربی صوبے ایسکیشیر میں ترکی کی پہلی اور واحد موٹرسائیکل ایمرجنسی پیرامیڈک کے طور پر کام کررہی ہے

اس سروس کا آغازمقامی ایمبولینس سروسز اس ماہ قبل 12پیرامیڈیکل سٹاف  کے ساتھ کیاتھا تاکہ یہ اہلکارتنگ سڑکوں اور ایسے مقامات جہاں ایمبولنس ہنگامی صورتحال  میں نہیں پہنچ سکتی وہاں یہ بائیکر   جا کر   زخمیوں کی طبی امداد کر سکے

28سالہ صبیحہ کا کہنا ہے کہ ان ایک ماہ میں ہم نے تقریبا 170ایمرجنسی کیسز کو کور کیا ہے  اور  ہمارے پاس وہ تمام ضروری سامان موجود ہے جوکار  ایمبولینس کے پاس ہوتا ہے ۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی ٹریفک سے حادثات اور پھر تنگ گلیوں اور رش کے باعث اکثر ایمبولینس وقت پر نہیں پہنچ پاتی تھی  اس نمٹنے کے لیےا بائیک ایمبولنس  کا آغاز کیا گیا تاکہ ہم جائے وقوعہ پر جلد سے جلد پہنچ کر زخمیوں کی طبی امداد کر سکیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ابھی یہ سروس لوگوں میں خاصی  مقبول نہیں ہوئی تو اکثر ہمیں گاڑیوں سے راستیہ لینے میں دشواری  ہوتی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کی مدد کرنااچھا لگتا ہے مجھے اپنے پیرامیڈک کے طور پر کام کرنے پر فخر ہے

پچھلا پڑھیں

ترکیہ کو سیاسی اور اقتصادی طور پر کمزور دیکھنے والوں کے حوصلے پست کریں گے، صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

ترکیہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کی منتقلی شروع کر دے گا: صدر ایردوا ن

تبصرہ شامل کریں