ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ترک سفیر نے فیڈریشن آف پاکستان کے صدر عرفان اقبال شیخ سے ملاقات کی۔
انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران چیمبر آف کامرس کے چئیر مین احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کی ۔
ملاقاتوں کے دوران مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔