turky-urdu-logo

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے ہیری کو امریکہ میں نوکری مل گئی

برطانیہ کے شاہی خاندان کے ناراض شہزادے ہیری کو امریکہ کے ایک تھنک ٹینک نے نوکری دے دی۔

ڈیوک آف سُسیکس کو ایسپِن انسٹی ٹیوٹ کمیشن آن انفارمیشن ڈِس آرڈر میں بحیثیت کمشنر کا عہدہ مل گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں پہلے ہی 14 دیگر کمشنرز کام کر رہے ہیں۔ شہزادہ ہیری یہاں چھ ماہ امریکہ میں مِس انفارمیشن سے متعلق ایک اسٹڈی کریں گے۔ کمیشن کا اجلاس ایک ماہ بعد ہو گا جس میں شہزادہ ہیری کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں معلومات کا ایک بہت بڑا پہاڑ ہر وقت آپ کی اسکرین پر نظر آتا رہتا ہے۔ اس سے انفرادی شخصیات کی قابلیت انتہائی متاثر ہو رہی ہے۔ اس وقت ارد گرد کی دنیا سے متعلق کچھ معلوم کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے کیونکہ اصل معلومات ملتی نہیں جبکہ جھوٹی معلومات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ آن لائن دستیاب ہے۔

اس سے پہلے شہزادہ ہیری ایک اسٹارٹ اپ میں کام کر چکے ہیں جو ذہنی طور پر معذور افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے ڈیڑھ سال قبل برطانیہ کے شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا تھا۔ وہ اس وقت امریکہ اور کینیڈا میں اپنے اہلیہ میگھن مرکل کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ میگھن نے امریکہ میں ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ برطانیہ کا شاہی خاندان نسل پرست ہے اور دیگر قومیتوں اور سیاہ فام افراد کو زیادہ پسند نہیں

Read Previous

ترکی میں طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے، اقوام متحدہ

Read Next

پاکستان خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، صدر مملکت

Leave a Reply