turky-urdu-logo

امریکہ، ترکیہ کی اہمیت کو نظر اندازنہیں کر سکتا، وزیرخارجہ میلوت چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے صرف شکریہ ہماری عالمی سطح پر کی جانی والی کاوشوں کے لیے ناکافی ہے

رواں سال جولائی میں استنبول میں ہونے والے اناج کے تاریخی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے شعبوں میں، جب ہم امریکی ترجیحات کو دیکھتے ہیں، تو ترکیہ سب سے اہم کرداروں میں سے ایک نہیں ہے، لیکن سب سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لہٰذا امریکہ کو صرف شکریہ کہہ کر ترکیہ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر نے لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ترک امریکن کمیونٹی کے ارکان کو بتایا کہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافات ختم کرنے سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے 60 فیصد تنازعات ترکیہ کی سرحدوں کےقریب ہو رہے ہیں،افغانستان، شام کے تنازعات کا براہ راست اثر ترکیہ پر پڑ رہا ہے،ان اثرات کو کم کرنےکی بھرکوششیں کر رہے ہیں،امریکہ ہمیں صرف شکریہ بول کر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہو سکتا

گزشتہ اکتوبر میں قائم کیے گئے ترک-امریکی اسٹریٹجک میکانزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مسائل کو حل کرنا چاہیے، اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے، جو کہ ہمارا مقصد ہے

Read Previous

انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 6گولڈ میڈلز اپنے نام کیے

Read Next

ترک وزیر خارجہ سابق جاپانی وزیراعظم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

Leave a Reply