
ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آج جاپان روانہ ہوں گے
میلوت چاوش اولو 26-27 ستمبر کو شنزو آبے کی سرکاری تدفین میں شرکت کے لیے جاپان کا دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران چاوش اولو کی جاپانی وزیر خارجہ حیاشی یوشیماسا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ شنزو آبے جاپان کے سب سے طویل عرصہ تک رہنے والے وزیر اعظم ہیں جو 2006 میں ایک سال تک وزیر اعظم رہے اور پھر 2012 سے 2020 تک آٹھ سال تک وزیر اعظم رہے۔
شنزو آبے نے صحت کی خرابی کی وجہ سے استعفی دے دیا تھا۔ انھوں نے بعد میں بتایا تھا کہ ان کو بڑی آنت کی ایک بیماری لاحق ہے جسے السرائیٹیو کولائیٹس کہا جاتا ہے۔