اسلام اور مسلمان دشمن تنظیموں کو امریکہ کی مالی مدد کا انکشاف
امریکی خیراتی اداروں اور نجی فنڈ ہاؤسز نے یورپ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں کی بڑے پیمانے پر مدد کی
امریکہ میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی رپورٹ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا
دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کام کرنے والی 26 تنظیموں کو امریکہ کے 35 خیراتی اداروں نے 16 کروڑ ڈالر فنڈز فراہم کئے
امریکی کونسل نے
Islamophobia in the Mainstream
کے نام سے رپورٹ جاری کر دی
کونسل نے رپورٹ میں بتایا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں 2017 سے 2019 کے درمیان درجنوں امریکی خیراتی اداروں نے اسلام اور مسلمان دشمن تنظیموں کو بھاری رقوم فراہم کیں
رپورٹ کے مطابق
Christian Advocates Serving Evangelism Incorporation
Fidelity Charitable Gift Fund
Schwab Charitable Fund
Marcus Foundation
Adelson Family Foundation
اور
Jewish Communal Fund
جیسے 6 بڑے خیراتی اداروں نے اسلاموفوبیا میں ملوث تنظیموں کو رقوم فراہم کیں
یہ اسلام اور مسلمان دشمن تنظیمیں امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں۔ اس کام کے لئے سوشل میڈیا، روایتی ذرائع ابلاغ، عوامی اجتماعات اور دیگر ذرائع کو استعمال کیا جا رہا ہے
سب سے بڑی 6 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ امریکن سینٹر فار لاء اینڈ جسٹس کو دی گئی جو امریکہ کے خیراتی ادارے
Christian Advocates Serving Evangelism Incorporation
نے دی
یہ لاء فرم اینٹی مسلم پالیسیز کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کمپنی نے 2017 میں مسلمانوں پر پابندی لگاؤ جیسی مہم شروع کی اور امریکی عدالت میں اس پر ایک کیس بھی دائر کیا
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے کوآرڈینیٹر حذیفہ شہزاد نے کہا اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ امریکہ میں اسلام اور مسلمان دشمنی کا نیٹ ورک انتہائی متحرک اور سرگرم ہے
صدر ایردوان اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بارہا عالمی رہنماؤں کو اسلاموفوبیا پر تنبیہ کر چکے ہیں، صدر ایردوان نے اپنے کئی عوامی اجتماعات میں کہا ہے کہ یورپ میں اسلاموفوبیا ایک کینسر کی طرح پھیل چکا ہے
