ترکیہ کا شمار نیٹو میں سب سےپہلے پانچ ممالک میں ہوتا ہے، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  واشنگٹن کو نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مساوی سلوک کرنا چاہیے۔

ترک صدر ایردوان نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کہا کہ نیٹو میں ترکیہ اور یونان کی اہمیت کا کوئی موازنہ نہیں ، امریکہ ترکیہ جیسا دوسرا اتحادی نہیں ڈھونڈ سکتا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی زمینی افواج کے ذریعے فراہم کی جانے والی شراکت اور خطے میں اسکی اہمیت کی وجہ سے ترکیہ کا شمار نیٹو میں سب سے پہلے پانچ ممالک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرون فوٹیج کے مطابق یونانی جزیروں پر بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ انہیں غیر فوجی بنایا جانا ہے، جسے انہوں نے "ناقابل قبول” قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سے ہماری توقع یہ ہے کہ یونان کو غلط حساب کتاب میں شامل نہ کیا جائے اور عالمی رائے عامہ کے ساتھ ہیرا پھیری کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے یونانی قبرصی انتظامیہ پر ہتھیاروں کی پابندی اٹھانے کے واشنگٹن کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مواد اور وقت کے لحاظ سے ناقابل فہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بے جواب نہیں جائے گا اور ترک قبرص کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عہد کیا۔

Read Previous

پاکستان نے پہلی بار پروفیشنل باکسنگ میں ورلڈ ٹائٹل جیت لیا

Read Next

ترک صدر ایردوان نے انقرہ میں جدید سہولیات سے لیس سٹی ہسپتال کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply