turky-urdu-logo

ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا آئندہ سربراہی اجلاس غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے لیے اہم ہوگا،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا آئندہ سربراہی اجلاس غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے لیے اہم ہوگا۔

قازقستان سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  جنگ بندی غزہ کے جنگ زدہ شہریوں کے لیے لائف لائن ثابت ہوگی۔

انکا کہا تھا کہ میں او آئی سی سربراہی اجلاس کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ ریاض میں، ہم دونوں جنگ بندی پر زور دیں گے اور طریقہ کار اور اصولوں کے لحاظ سے ابتدائی کام کریں گے۔

صدر ایردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی تنقید کی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی اور زمینی حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جو 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے کیے گئے اچانک حملے کے بعد سے مسلسل فضائی حملوں کی زد میں ہے۔

اس کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 9,227 فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور بے گھر ہونے کے علاوہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ کے 2.3 ملین باشندوں کے لیے بنیادی سامان کی کمی ہے۔

Read Previous

بھارتی انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر جئے شری رام  کا نعرہ لکھ دیا

Read Next

اسرائیل کے جنگی جرائم کو بین الاقوامی کریمینل کورٹ کے سامنے لائیں گے،صدرایردوان

Leave a Reply