Turkiya-Logo-top

بھارتی انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر جئے شری رام  کا نعرہ لکھ دیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر جئے شری رام  کا نعرہ لکھ دیا۔

انتہا پسند ہندوں نے ریاست کے شہر باغپت کے کوتوالی علاقے میں واقع گاوں سرور پور کلاں کی جامع مسجد کے صدر دروازے سمیت دیوروں پر کئی جگہ ہندو نعرہ لکھ دیا۔

جمعہ کی صبح جب مسلمانوں مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے پہنچے تو وہاں جئے شری رام لکھا ہوا دیکھا۔

مسلمانوں نے ہندوﺅں کی اس شرانگیزی کی اطلاع پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نعرہ صاف کیااور نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کر لیا۔

Read Previous

ترکیہ کی ‘فاتح’ ڈرل شپ مستقبل کے مشنوں کی تیاری میں مصروف

Read Next

ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا آئندہ سربراہی اجلاس غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے لیے اہم ہوگا،صدر ایردوان

Leave a Reply