turky-urdu-logo

سلامتی کونسل نے افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

سلامتی کونسل نےامریکا کی جانب سے پیش کی گئی افغانستان کے لیےانسانی امداد سے متعلق قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر امریکا کی جانب سے تجویز کردہ ایک قرارداد کو منظور کیا جس کے تحت افغانستان کے لیے انسانی امداد کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

رپورٹس کےمطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

 قرارداد میں مزید کہا گیاہے کہ اس طرح کی امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

اس کے علاوہ امریکی وزارت خزانہ نے بھی افغانستان کے لیے رقوم کی ترسیل میں نرمی کردی ہے اور افغانستان میں فعال غیرسرکاری فلاحی اداروں کو فنڈ کی فراہمی کے لیے خصوصی لائسنسزجاری بھی کردیے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے قرار داد کا خیر مقدم کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے قراردادکو سہراتے ہوئے کہا کہ’ اس سے افغانستان کی معاشی صورتحال کو مدد مل سکتی ہے’۔

 انہوں نے مزید کہا کہ’  مجھے  امید ہے کہ عالمی برادری  ہم پر اقتصادی اور بینکنگ پابندیوں کو ہٹانے میں بھی جلدی کا مظاہرہ کرے گی ۔

Read Previous

ترکش لیرہ کی قیمت میں اُتار چڑھاو۔۔۔اسباب اور حل

Read Next

امریکی بحریہ نے یمن بھیجے جانے والے ایرانی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کا دعوی کردیا

Leave a Reply