turky-urdu-logo

برطانیہ:سکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور

انگلینڈ میں سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔

برطانوی وزیر تعلیم گیلین کیگن کے تیار کردہ منصوبوں کے تحت سکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد کلاسز کے دوران متوجہ رہنے کی سطح کو بہتر بنانا ہے۔

وزیرتعلیم نے یہ اعلان مانچسٹر میں منعقد ہونے والی کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے سکول کے سربراہوں سے تعطیل کے دوران بھی اس پابندی پر عمل درآمد کرانے کا کہا۔

واضح رہے کچھ سکولوں میں موبائل فون کے استعمال کو محدود کرنے کے کئی اقدامات پہلے سے کئے گئے ہیں۔ اسی حوالے سے حکومت نے تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز کی مزید حوصلہ افزائی کی ہے۔نئے رہنما خطوط کے تحت طلبہ اب بھی اپنے موبائل فون سکول لے جانے کے قابل ہوں گے۔ وہ سکول جاتے اور واپسی کے دوران موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔سکولوں میں پڑھائی پر موبائل فون کے استعمال کے اثرات کو لے کر بحث جاری ہے۔

ایک سروے کے مطابق والدین عام طور پر سیل فون پر پابندی کی حمایت کر رہے ہیں۔ 2021 میں ویب سائٹ “یوسوئچ” پر کیے گئے ایک سروے میں پتہ چلا کہ رائے دہندگان میں سے آدھے سے زیادہ نے فون پر پابندی کی حمایت کی۔ 74 فیصد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موبائل فون کلاس روم میں استعمال نہیں ہونے چاہیے۔

Read Previous

پاکستان: پاک ترک معارف سکول جامشورو کیمپس میں گرینڈ پیرنٹس ڈے کا اہتمام

Read Next

آذربائیجان اور پاکستان ایڈوانس ہیلتھ کیئر کوآپریشن

Leave a Reply