turky-urdu-logo

ترکیہ:سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی یاد میں تقریب

ترکیہ میں سفارتخانہ  پاکستان کے زیراہتمام 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں  ترک پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن دریا یانک ، انقرہ کے ڈپٹی گورنر بیکر یلماز، تھنک  ٹینک SDE کے صدر گورائے آلپر  اور دیگر ممتاز ترک شخصیات، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے تقریب کا آغاز ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے  گزشتہ سال ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے ترکیہ کو امداد پہنچانے والے ممالک میں شامل تھا اور پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں سفیر پاکستان کی رہائش گاہ  کے باہر گزشتہ سال کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں شجر کاری بھی کی گئی۔

Alkhidmat

Read Previous

انقرہ: یوم یکجہتی کشمیر,پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام

Read Next

ترکیہ , صدی کی سب سے بڑی تباہی کے زخموں کو تیزی سے مندمل کر رہا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply