turky-urdu-logo

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،20 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں  مکہ مکرمہ جاتے عمرہ زائرین بس حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، عمرہ زائرین سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہلے  پل سے ٹکراکر الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی سوار تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Previous

ترکیہ کو 50 ہزار خیمے فراہم کرنے کا ہدف مکمل، 36 واں جہاز سامان لے کر ادنہ پہنچ گیا

Read Next

پاکستانی سفارتخانے کی برسلز انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت

Leave a Reply