یوکرینی انفراسٹرکچر کے وزیر اولیکسندر کبرکوف گزشتہ روز ترکیہ تشریف لائے، ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے ترک صوبے قیصری میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اناج معاہدے کی ترسیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک دفاعی وزیر حلوصی آقار نے روس اور یوکرین میں جاری جنگ کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کو دوبارہ قائم کرنے اور فوری جنگ بندی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ترکیہ علاقائی امن اور انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا
خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں خوراک کے بحران کو کم کرنے کے لیے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے یوکرین اور روس کے درمیان اناج کی ترسیل کا معاہدہ طے پایا تھا۔ جس کے بعد اب تک یوکرینی بندرگاہوں سے 9 سو سے زائد بحری جہازوں کے ذریعے ضرورت مند ممالک میں 28.3 ٹن اناج کی ترسیل کو پہنچایا گیا ہے