turky-urdu-logo

یوکرین نے اپنے کئی علاقے روس کے قبضے سے واپس لے لیے، یوکرینی صدر کا دعوی

یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے جاری جنگ میں یوکرین نے 6 ہزار مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ رواں ماہ جوابی کارروائیوں میں مشرق اور جنوب میں کئی علاقے حاصل کیے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے شمال مشرقی خارکیف ریجن میں پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے جس میں خارکیف کے ازیوم، کپیانسک، بلاکلیا سمیت کئی شہر شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ یوکرین نے جنگ کا موڑ اپنے حق میں موڑ دیا ہے،یوکرین کی حالیہ جوابی کارروائیوں سے جنگ ختم نہیں ہوگی۔

Read Previous

ترکیہ سے جنگ نہیں چاہتے، امید ہے جلد صدر ایردوان سے ملاقات ہو گی، یونانی وزیراعظم

Read Next

گوگل نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم کے لیے بین الاقوامی اپیل کا آغاز کر دیا

Leave a Reply